سعودی وفد کی آج پاکستان آمد، 10ارب ڈالر تک کی سرمایہ متوقع

سعودی وفد کی آج پاکستان آمد،  10ارب ڈالر تک کی سرمایہ متوقع

سعودی نائب وزیر خارجہ سرمایہ کاری کی قیمت میں سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد سعودی فرما نروا اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی ہدایت پر پاکستان کا دورہ کرے گا ،وفد میں سعودی عرب کی کاروباری ، تجارتی اور سرمایہ کاری شخصیات شامل ہیں، وفد میں 30 سے زائد کمپنیوں کے سی ای او شامل ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ، میرین ، مائننگ ، تیل و گیس کی تلاش ، دوا سازی ، ایوی ایشن کی بڑی کمپنیاں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ فنانس ، زراعت ، ٹیلی کمیونی کیشن ، تعمرات کی کمپنیوں اور لاجسٹک سروسز ، پراپرٹی ڈویلپرز ، ریٹیلرز سمیت دیگر کمپنیوں کے سربرابان بھی وفد کا حصہ ہونگے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں ، ایم او یو پر دستخط ہونے کے امکان ہے۔

10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع:

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم وفوکل پرسن سعودی شراکت داری مصدق ملک نے کہاہے کہ سعودی وفد آج پاکستان آئیگا، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ متوقع ہے ، حکومتی اور نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائے گا ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کادورہ سعودی عرب تاریخی اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے زراعت ، معدنیات، آئی ٹی او دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی عرب کا وفد آج پاکستا ن آرہا ہے، مختلف شعبوں میں10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ، سرمایہ کاری سے روزگارکے نئے مواقع میسر آئیں گے اور عوام خوشخبریاں ملیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آج کی پریس کانفرنس کی جا رہی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی تبدیلیاں لا رہے ہیں، پائیدار معاشی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل جب تعلیمی اداروں سے فارغ ہو تو نوکریوں کی تلاش میں ماری ماری نہ پھرے بلکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہوں ، ہمارے لئے سب سے اہم یہ ہے کہ پڑھا لکھا نوجوان مایوس نہ ہو، سعودی کمپنیاں ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کیلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کروا رہے ہیں ، انشاء اللہ جلد ایسا وقت آئے گا کہ نوجوان جلد نوکریاں دینے والے بن جائیں گے ۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہاکہ سعودی عرب سے ہمارے گہرے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ، پاکستان کے اعلی سطح کے وفد نے سعودی عرب میں 15 اہم ملاقاتیں کی، ملاقات میں پٹرولیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے اور دورہ سے دونوں برادرممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر کے ساتھ ساتھ ان کے نجی شعبہ کے سرمایہ کار بھی آ رہے ہیں ، ہم ان کے لئے ریڈ کارپٹ بچھا رہے ہیں ، حکومتی اور نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مجھے سعودی عرب کے ساتھ معاملات پر فوکل پرسن تعینات کیا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے معاملات کسی صورت رک نہ سکیں۔ ایس آئی ایف سی میں تمام ادارے شامل ہیں جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری ممکن ہو رہی ہے ۔وفاق، صوبہ، ضلع اور تحصیل لیول تک کے افسران اس ایس آئی ایف سی میں شامل ہی، سعودی عرب سے آنے والی سرمایہ کاری کے حوالے سے عوام کو بھی آگاہ کریں گے۔

مصدق ملک نے کہاکہ ہم ویلیو ایڈیشن کی جانب جا رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانا اور برآمدات و درآمدات میں توازن لانا ہمارا دوسرا بڑا مقصد ہے ، پیداوار اور شرح ترقی بڑھانی ہے تاکہ برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ دنیا آج ہر چیز کو الیکٹرک پر منتقل کر چکی ہے ، اب ہم 30 سے 50 فیصد ہٹروکیمیکل بنا کر برآمد کرینگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں اور اس پر ہی رہیں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈالر اور روپے کا توازن برقرار رکھنا بھی بہت اہم ہے اس کے لیے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ 2013 میں ہمارے پاس بجلی تھی ہی نہیں، ہمارے سارے بنک مل کر صرف ایک بجلی کا منصوبہ لگا سکتے تھے۔اس لئے نجی شعبہ نے اس وقت اپنی شرائط پر بجلی کے منصوبے لگائے ، بجلی اور گیس کا سیزنل ٹیرف بنا کر کپیسٹی ٹیرف کو نیچے لایا جا سکتا ہے ۔ 27 فیصد لوگ گیس جبکہ 99 فیصد بجلی استعمال کرتے ہیں ، گیس کی یکساں قیمت ہونی چاہیے تاکہ سب پر بوجھ یکساں ہو ، ہم توانائی کے بل کم کرنے جا رہے ہیں لیکن بجلی چوری روکنے میں ہمیں عوام کا تعاون درکار ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *