فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

8 فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو رہا کیا جائے، محمود خان اچکزئی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو آدمی 60 سال کی عمر میں پہنچ جائے اس کو ایکسٹینشن نہ دو، ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان میں جتنے بھی الائنسز بنے ہیں وہ اس بات پر بنے کہ کس حکومت کو گرانا ہے اور کس کو بٹھانا ہے، ہمارا یہ واحد الائنس ہے جس کی بنیاد ہے کہ آئین کی بالادستی کرنی ہے۔ سچ یہ ہے کہ 8 فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، سیاسی لوگ بیٹھ کر اس چوری کا علاج نکال سکتے ہیں، ہم نے تحریک شروع کی ہے، کسی کو گالی نہیں دیں گے۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان جون یا جولائی میں جیل سے باہر آجا ئینگے عون عباس بپی

 

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں سماجی معاہدہ ہوتا ہے، ہم جاہل ،ان پڑھ صحیح لیکن اتنے پاگل نہیں کہ کہیں ہماری فوج مضبوط نہیں۔انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں سوئی کے مقام پر گیس نکلی اور پورے پاکستان کے طول و عرض میں پھیلی، ہمارے علاقے میں آج بھی لوگ جھاڑیاں کاٹ کر روٹی بناتے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دنیا میں قدورتیں ناانصافی سے پھیلتی ہیں، یہاں عدل کا مذاق اڑایا جاتا ہے، خریدا اور بیچا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *