گورنر پنجاب کیلئے پیپلزپارٹی نے سردار سلیم حیدر کا نام فائنل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سردارسلیم حیدر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہمارے گورنر پنجاب ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ بتایا گیا ہے کہ آج رات تک نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا
سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔سردارسلیم حیدرخان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں، وہ وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔وہ 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔