پنجاب کےدارالحکومت لاہور کے علاقہ اچھرہ میں مشتعل عوام سے خاتون کو بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس شیر بانوی نے اپنے سرکاری تنخواہ اور دیگر سے مراعات سے متعلق بتا دیا ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے تنخواہ اور دیگر مراعات سے متعلق سوال پوچھا جس کے جواب میں اے ایس پی شیر بانی نے کہا کہ میری تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جبکہ دیگر مراعات میں پٹرول ، یونیفارم الائونس ، الائونسز اور سرکاری گاڑی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب حکومت ہمارا اتنا خیال رکھتی تو پھر ہماری ذمہ داریوں میں بھی کسی قسم کی کمی نہیں رہنی چاہیے ۔ خیال رہے کہ حال ہی میں شیر بانو کی اشتر نقوی کیساتھ ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ تاہم شیر بانو کے شوہر کے پیشے یا خاندانی پس منظر کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آسکیں۔