پی ٹی آئی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

پی ٹی آئی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

پشاور(سید ذیشان)عام انتخابات میں پارٹی قائدین کی شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے مرکزی دفتر کو تالے لگ گئے۔

پی ٹی آئی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح یکم اگست 2023 کو کیا گیا تھا جو ایک سال بھی نہ چل سکا ہے. پی ٹی آئی پی کا خیبرپختونخوا میں کوئی دفتر نہ رہنے کے باعث سیاسی سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ انتخابات کے بعد پارٹی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکا ہے. الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے یونیورسٹی ٹاون پشاور میں ایک گھر کرایہ پر لایا تھا جسے مرکزی سیکرٹریٹ قرار دیا تھا لیکن اب یہ بند ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ کا سنہرا باب ، پاکستان کا پہلا سٹیلائٹ مشن چاند کیلئے روانہ ہو گیا

ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کو یوٹیلیٹی بلز کی عدم ادائیگی اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بند کیا گیا ہے. گھر کے مالک مکان عثمان خان سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ پی ٹی آئی پی کے رہنماؤں نے 2 لاکھ 44 ہزار بجلی بل واجب الادا چھوڑ کرکے گھر خالی کردیا ہے. ان کے مطابق انہوں نے مجبور ہوکر بجلی کا بل خود ادا کیا ہے. پی ٹی آئی پی نے کچھ دن قبل مرکزی سیکرٹریٹ کا دفتر بند کردیا ہے۔

اس سلسلے میں جب پی ٹی آئی پی کے موجودہ چئیرمین محمود خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ کسی دوسری مناسب جگہ دفتر دیکھ رہے ہیں اور جلد دوسری جگہ میں دفتر کا آغاز ہو جائے گا. پی ٹی آئی پی کے ترجمان ضیاء اللہ بنگش سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ٹاون کا علاقہ غیر محفوظ ہے اس لئے وہ مرکزی سیکرٹریٹ کیلئے محفوظ جگہ ڈھونڈ رہے ہیں اور وہاں دفتر منتقل کر ینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *