وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ملاقات کی ہے ، جس میں وزیراعظم نے دونوں وفاقی وزراء سے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ پر بل لانے سے متعلق مشاورت کی۔ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کے لیے مسودہ جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈیجیٹل رائٹس کی خلاف ورزی روکنے کے لیے موزوں فورم نہیں ہے اسی لئے حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔