موٹروے پولیس اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی، گالم گلوچ اور ہراسانی کے الزامات لگانی والی خواتین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹروے پر سفر کرنیوالی خواتین موٹروے پولیس اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کر رہی ہیں جبکہ اہلکار تحمل سے خواتین سے مسلسل خود پر قابو رکھنے اور گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہہ رہے ہیں تاہم خواتین مسلسل بدتمیزی کیے جاتی ہیں اور باوردی اہلکاروں پر ہراسانی کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: کلر کہار کے قریب موٹروے اہلکار اور خاتون ڈرائیور میں تلخ کلامی
تاہم آج ان خواتین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ خاتون ڈرائیور انتہائی لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی۔مذکورہ واقعہ کلر کہار کے قریب پیش آیاجبکہ خاتون ڈرائیور کو اوورسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا تھا۔مقدمے میں بتا یا گیا کہ خاتون نے دستاویزات فراہم کرنےکی بجائےاہم شاہراہ کوبلاک کردیااور موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی سے پیش آئیں اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں ۔موٹروے پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دباؤ ڈالتی رہیں۔خاتون کی جانب سےکارسرکارمیں مداخلت اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی اورپھر جرمانہ ادا کیے بغیرہی وہاں سے چلی گئیں۔مقدمے کے مطابق خواتین بغیراجازت ویڈیو بنانے اور باوردی پولیس اہلکاروں کی توہین کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں۔