چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن کل روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن کل روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب کیو‘‘ کل بروز جمعہ 3 مئی کو دن 12 بج کر پچاس منٹ پر خلاء میں بھیجا جائےگا۔ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ یہ مشن چین کے اسپیس لانچ سائٹ سے خلاء میں بھیجا جائےگا، پاکستا ن کےسیٹلائٹ’’ آئی کیوب کیو‘‘کی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ’’ آئی کیوب قمر‘‘کا ڈیزائن اور ڈ ویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ، چاند کی تصاویر بنانے کے لیے آئی کیوب کیو میں دو کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر خرم کے مطابق سیٹلائٹ سے چاند کی سطح کی تصاویر چین کے ڈیپ اسپیس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔ ڈاکٹر خرم نے بتایا کہ 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا گیا اوردو سال کی شب وروز محنت کے بعد سیٹلائٹ ’’آئی کیوب کیو‘ ‘کو مکمل کیا جاسکا۔ چین کے ’’چینگ ‘‘6 کے مشن کا مقصد چاند کی سطح سے نمونے اکھٹا کرنا ہے اور ان نمونوں کو پھر زمین پر واپس لایا جائے گا جہاں سا ئنس دان چاند کی ساخت، تاریخ اور تشکیل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے تحقیق کریں گے۔

یہ مشن پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی طرف سے تیاردہ کیوب سیٹ سیٹلائٹ ’آئی کیوب کیو‘ بھی موجود ہے۔ سیٹ سیٹلائٹ ’’آئی کیوب کیو‘ ‘چھوٹے سیٹلائٹ ہیں جو اپنے چھوٹے سائز اور معیاری ڈیزائن کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔کیوب سیٹس کیوبک شکل میں بنائے گئے ہیں اور ماڈیولر اجزاء سے بنے ہیں جو مخصوص سائز کے معیار پر عمل کرتے ہیں۔ان سیٹلائٹس کا وزن اکثر چند کلو گرام سے زیادہ نہیں ہوتا اور انہیں مختلف مقاصد کے لیے خلاء میں بھیجا جاتا تھا۔کیوب سیٹس کا بنیادی مقصد سائنسی تحقیق، تکنیکی ترقی اور خلائی تحقیق سے متعلق تعلیمی منصوبوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *