پی سی بی کا آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف 18رکنی قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان

پی سی بی کا  آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف  18رکنی قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی 24 مئی کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے 22 مئی کو لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کو 15 کھلاڑیوں تک محدود کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حق طاقت ہے، باطل کبھی طاقتورنہیں ہوسکتا، ہم قوم کی توقعات پر پورا اتر یں گے، آرمی چیف

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان،فخر زمان،حارث رؤف،حسن علی،افتخار احمد،عماد وسیم،محمد عباس آفریدی،محمد عامر،محمد رضوان،محمد عرفان خان،نسیم شاہ،صائم ایوب،سلمان علی آغا،شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *