سکیورٹی وجوہات کی بنا ءپر فروری 2025میں پاکستان میں ہونی والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیینز ٹرافی 2025کے مجوزہ شیڈول پر انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارت کے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارتی ٹیم کی نقل وحرکت محدود رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے تیار کردہ چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول پر آئی سی سی بھارت سمیت دیگر ممالک سے فیڈ بیک لے گا۔ فروری 2025 میں طے چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان نے آئی سی سی کو تین وینیوز کے نام بھجوا رکھے ہیں۔ ان میں قذافی اسٹیڈیم لاہور، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی شامل ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ر اؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے اور اس تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنا ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ر اؤڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے ۔ بھارتی سرکار کی ہمیشہ روایت رہی ہے کہ پاکستان میں جب بھی انڈین کرکٹ ٹیم کو بلایا جاتا ہے تو ہندوستا نی حکومت آڑے آ جاتی ہے حالانکہ پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کا میلہ سجنا چاہیے ۔ مودی سرکار کو اس معاملے پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی بحالی ہو اور دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہو سکیں ۔