دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف کسی کو اپنے ہو ائی اڈے فراہم نہیں کرے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف کسی بھی ملک کو اپنے ہوائی اڈے فراہم نہیں کرے گا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ قومی مفاد میں اپنے تعلقات کو بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے رابطے جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حق طاقت ہے، باطل کبھی طاقتورنہیں ہوسکتا، ہم قوم کی توقعات پر پورا اتر یں گے، آرمی چیف
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے بارڈرر پر کرنل لیول کے افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک پاکستان میں تخریبی اور جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، عالمی برادری بھارتی سرگرمیوں کا نوٹس لے ۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، بیرون ممالک سے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف ٹرولنگ اور پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔