10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے مزید سستا

10 کلو آٹے کا تھیلا  270 روپے مزید سستا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌ 270 روپے کی کمی آ گئی۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو نے کے بعد 1470 سے کم ہو کر 1200 کا ہو گیا۔جبکہ 15 کلو آٹا کا تھیلا 650 روپے کی کمی سے 2250 سے کم ہو کر 1650 روپے پر آگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں 20 کلو آٹےکی قیمت میں مزید 200 روپے کی کمی کر دی گئی ۔ چیئرمین فلور ملزایسوسی کا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی نئی قیمت کمی کے بعد 2 ہزارروپے پر آگئی ہے اس سے قبل حکومت پنجاب کے احکامات پر آٹے کا تھیلا 600 روپے سستا ہو کر 2 ہزار 2سو روپے پر آگیا تھا۔ تاہم حالیہ 2سو روپے کی کمی کے بعد اب 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: گندم کی سرکاری خریداری کا باب ہمیشہ کیلئے بند

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ گندم کے سستا ہونے کی وجہ سے آٹا مزید سستا ہوا ہے۔ جبکہ فلور ملز مالکان نےبھی کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔ عاصم رضا کے مطابق ہماری ہمدردیاں کسانوں کیساتھ ہیں، انہوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کر کے دوسرے صوبوں سے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو بڑے نقصان سے بچائے۔

گندم کی قیمتوں میں کمی:

دوسری جانب گندم کی خریداری نہ ہونے کے باعث قیمتیں مزید گر گئیں۔کسان سستی گندم بیچنے پر مجبورہو گئے۔صوبہ پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم کی خریداری نہ ہونے کے باعث کسان فی من گندم 28 سو روپے تک بیچنے پر مجبور ہوگئے۔جبکہ تاحال حکومت پنجاب اور کسانوں کے درمیان گندم کی خریداری پر معاملات ڈیڈلاک برقرار ہیں۔ محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو چند دن تک کسان کارڈز کے ذریعے امداد دینی شروع کر دیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *