عوام کو بڑا ریلیف مل گیا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے مئی کے ماہ کیلئے ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں 11 روپے سے زائد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی ہے اور قیمت دو ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ ملک کے کسی علاقے میں اوگرا کے اعلان کردہ نرخوں پر ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔ ملک بھر میں ایل پی جی کی اوسط قیمت 300 روپے سے زائد چارج کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: یکم مئی سے پیٹرول قیمتوں میں کمی کا امکان
دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ملکی معیشت کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 18.5 فیصد سے 19.5 فیصد کے درمیان جبکہ مئی 2024 میں مہنگائی مزید کم ہو کر 17.5 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلی اور دوسری سہہ ماہی میں شرح نمو بالترتیب 2.5 فیصد اور 1 فیصد رہی۔رپورٹ میں بیرونی قرضوں اور بھاری سود کی ادائیگی کو مالی صورت حال کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 8 ماہ میں مالی خسارہ 34.8 فیصد اضافے سے 3224 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے مالی ڈسپلن یقینی بنانا ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس سال معاشی گروتھ معتدل اور اگلے سال زیادہ بہتر رہے گی، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مالی اور بیرونی شعبے میں بہتری آئی ہے، پہلی ششماہی میں زرعی شعبے میں 5 سے 8.6 فیصد بہتری آئی ہے تاہم بڑی صنعتوں کی کارکردگی ہدف کے مقابلے غیر تسلی بخش رہی۔