یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے کی کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔اگر قیمتوں میں کمی ہوئی تو پٹرول فی لیٹر 5 روپے کی کمی کے بعد288روپے اور ڈیزل 8 روپے کی کمی سے نئی قیمت 282.38 روپے کی آجائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ پیٹرول کی موجودہ قیمت 293.94 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 290.38 روپے ہے جبکہ مٹی کا تیل 193.8 روپے کا ہے۔
خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواکابینہ میں ردوبدل؟ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اختیار مل گیا
ذرائع نے نجی انگلش اخبار کو بتایا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں8 روپے کی کمی متوقع ہے جس سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے 168.97 روپے فی لیٹر پر آسکتی ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی:
عالمی سطح پر ڈیزل او ر گیسولین کی قیمت 4.3 ڈالر فی بیرل اور 1.86 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈکی گئی تھی ۔
ماہرین کی رائے:
اس حوالے سے آئل انڈسٹری کے ماہرین کاکہناہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی ہوگی ۔ ایک اندازے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکم سے 15 مئی 2024 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔