انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی دیکھنےمیں آئی، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 278.40 سے کم ہوکر 278.30 روپے پر آگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی کاروبار تیزی دیکھنے میں آئی ۔پی ایس ای میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجس کے بعد 100 انڈیکس 250پوائنٹس کے اضافےسے 100نڈیکس 71945کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: یکم مئی سے پیٹرول قیمتوں میں کمی کا امکان
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 558پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73ہزار 300پوائنٹ کی نفسیاتی حد سے تجاوز کر گیا تھا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ 100 انڈیکس 558 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 73ہزار 300پوائنٹس پرپہنچ گیا تھا۔
خیال رہے گزشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 1 پیسہ کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 278.40 روپے ہو گئی تھی ۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.25 اور قیمت فروخت 279.85 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یورو کی 49 پیسے کی کمی کے بعد قیمت 298.38 روپے ہوگئی۔برطانوی پاؤنڈں 31 پیسے کے اضافےسے348.79 روپے ہو گیا تھا۔ اماراتی درہم اور سعودی کرنسی ریال کی قدر میں بھی کوئی رد و بدل نہیں ہواتھا۔ دونوں کرنسیوں کی قدر بالترتیب 75.79 اور 74.22 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مانیٹری پالیسی جاری : شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار
دوسری جانب گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پہلے روز500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43ہزار 900روپےہو گئی تھی ۔ جبکہ دس گرام سونا 429 روپےکی کمی سے 2 لاکھ 9ہزار 105 روپے کا ہو گیا اورعالمی صرافہ مارکیٹ سونے کی قیمت2 ڈالر کی کمی ہوئی ہے 2335 ڈالر ہو گئی ۔