پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71ہزار 383 پوائنٹ کی نفسیاتی حد کراس کرگیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

آج پیر کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہےاور 100 انڈیکس میں 473 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے وہ 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرتے ہوئے 71 ہزار 383 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتہ کے اختتام پرجمعہ کو کاروبار میں تیزی رہی اور انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔

مسلسل دو روز مندی کے بعد جمعہ کو دن بھر کاروبار میں تیزی کا دیکھنے آئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈکس 619.79 پوائنٹس (0.87 فیصد) اور کے ایس ای 30 انڈکس 282.75 پوائنٹس (1.21 فیصد) کے اضافہ کے بعد 23376.56 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 199 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 21 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 47 کروڑ، 58 لاکھ، 33 ہزار، 699 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 23.220 ارب روپے تھی۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 4 کروڑ، 96 لاکھ، 62 ہزار، 377 حصص، سائنرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے دو کروڑ، 67 لاکھ، 77 ہزار، 7 حصص اور کوہ نور سپننگ ملز کے دو کروڑ، 28 لاکھ، 34 ہزار حصص کا لین دین ہوا۔ کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت 6.034 ارب روپے کے سودے ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *