قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا نام فائنل

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا نام فائنل

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے لئے نام شارٹ لسٹ کر لیا۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل تقریباً مکمل کر لی ہے اور وکٹ کیپر بلے بازمحمد رضوان کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ نائب کپتان کے عہدے کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد رضوان کے درمیان مقابلہ تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پ سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔ محمد رضوان اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کے دوران بھی نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔

اس سے قبل بابر اعظم کے سابقہ دور قیادت میں بھی رضوان نائب کپتان کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابراعظم اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے بھی چھوڑ دیا۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 54 رنز کی اننگ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، یہ کارنامہ انہوں نے 79 اننگز میں حاصل کیا۔

جب اس کے برعکس قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں اپنے تین ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 54رنز کی شاند ار اننگ کھیلی ۔ جس کے باعث پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو باآسانی تین وکٹوں سے شکست دی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *