گلگت بلتستان کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

گلگت بلتستان کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

یہ ملاقات بلاول بھٹو کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ، سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں میں غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام ایڈووکیٹ اور وزیر وقار بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے رکن نامزد

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے گلگت بلتستان حکومت کے سابق وزیر اقبال حسن اور پی ٹی آئی کے سابق وزیر حیدر خان نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید برآں گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر آمنہ انصاری ایڈووکیٹ، اور پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی وزیر حسن نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں جن میں محمد نسیم خان، خادم دلشاد شگری، وزیر تاجور، امیر خان، اور وزیر ذوالفقار بھی شامل ہیں، نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *