حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد کوئٹہ میں سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سردی کی شدت کے باعث ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہےاور اب ایل پی جی فی کلو 320 روپے کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔
سما نیوز کے مطابق اگرچہ کچھ دکاندار ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے انکاری ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فی کلو ایل پی جی 290 روپے میں فروخت کر رہے ہیںلیکن شہریوں کا مؤقف اس سے بالکل مختلف ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، اور وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ قیمتوں کو فوری طور پر معمول پر لایا جائے تاکہ انہیں سردیوں میں اس مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔