پاک بحریہ نے گیارہویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کی کمانڈ سنبھال لی

پاک بحریہ نے گیارہویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کی کمانڈ سنبھال لی

پاک بحریہ نے گیارہویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کی کمانڈ سنبھال لی۔ تبدیلیِ کمانڈ کی تقریب کا انعقاد امریکی نیول سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز، بحرین، میں کیا گیا۔

پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی نے ترک بحریہ کے ریئر ایڈمرل رستو سیزر (Rustu Sezer )سے کمانڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 (CCTF-151) کموڈور سہیل احمد عظمی نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

گریس ویلی کا شدید برفباری سے زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئی

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاک بحریہ؛ میری ٹائم سیکیورٹی کے اعتبار سے اس پیچیدہ اور نازک خطے میں؛ میری ٹائم ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتی ہے۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت میری ٹائم سیکورٹی کی کوششوں میں پاکستان بحریہ کی شرکت اسی جذبے کی مظہر ہے۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے ترک کمانڈر ریئر ایڈمرل رستو سیزر اور ان کی ٹیم کی؛ مقررہ مقاصد کے حصول کے لیے؛ بے لوث کوششوں کو بھی سراہا اور مبارکباد دی۔

پاکستان بحریہ کو گیارہ دفعہ CTF-151 کی کمانڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں پاک بحریہ نے تیرہویں بار CTF-150 کی کمان سنبھالی تھی۔ یہ ذمہ داری خطے میں بحری امن اور استحکام کے لیے نہ صرف پاکستان بحریہ کی لگن اور عزم بلکہ شراکت دار ممالک کی جانب سے پاک بحریہ پر کیے گئے اعتماد کا بھی مظہر ہے۔

کمان کی تبدیلی کی تقریب میں؛ بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف، بحرین میں ترکیہ کی سفیر عیس ہلال سیان کویتک (Ayse Hilal Sayan Koytak )، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل جارج ایم ویکوف (George M Wikoff)، ڈپٹی کمانڈر ترک فلیٹ، وائس ایڈمرل ابراہم اوزدین کوثر (Ibramim Ozden Kocer ) اور سینئر سفارت کاروں اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ساتھ کام کرنے والی دیگر بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *