محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی

محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

انہوں نےایف آئی اے کے زیر تربیت افسران کے وفد کے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کے تعارفی دورے کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ وفد کی ملاقات ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے ساتھ ہوئی، جس میں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی اور افسران کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے قوانین سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شناختی کارڈ اور ب فارم کی جنوری 2025 کیلئے فیسیں مقرر

اجلاس کے دوران ایف آئی اے افسران کو پاسپورٹ بننے کے پورے عمل کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ اس کے علاوہ امیگریشن حکام نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی افسران کو آگاہ کیا۔ ڈی جی پاسپورٹس نے اس موقع پر مزید بتایا کہ پاسپورٹ جیسی اہم شناختی دستاویز میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں، جو امیگریشن امور کی مانیٹرنگ اور انسپکشن کو مزید آسان بنائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *