زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کمی ہوئی ہے اور مجموعی ذخائر کم ہو کر 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 17 جنوری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ مجموعی قومی ذخائر میں کمی سے سرکاری ذخائر کم ہو کر11 ارب 44 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔