نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کمپنی نے نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تاخیر کی وجہ بتادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں اس تاخیر کی وجوہات اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔

کمپنی کے مطابق بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے مشینوں کی اپ گریڈیشن ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے پلانٹ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جو تقریباً 18 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

کمپنی نے وضاحت کی کہ اس کی موجودہ مشینیں 2004 میں نصب کی گئی تھیں اور اب ان میں جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔یہ اپ گریڈیشن اس لیے ضروری ہے تاکہ سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کر سکے۔

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال نئے نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا تھا، جن میں 10، 20، 100، 500 اور 5 ہزار روپے کے نوٹ شامل ہیں۔ ان نوٹوں پر قائد اعظمؒ کی تصویر آویزاں ہےجبکہ 500 روپے کے دو نوٹوں میں محترمہ فاطمہ جناح کا نوٹ بھی شامل ہے۔

دسمبر 2025 تک موجودہ تمام کرنسی نوٹوں کو ختم کر کے نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ موجودہ کرنسی نوٹوں کی تعداد مارکیٹ میں کافی زیادہ ہے۔ 5000 روپے کے تقریباً 99 کروڑ نوٹ زیر استعمال ہیں جبکہ 1000 روپے والے نوٹ 3 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہیں۔ 500 روپے کے نوٹوں کی تعداد 1 ارب 63 کروڑ 90 لاکھ اور 100 روپے کے نوٹوں کی تعداد 1 ارب 48 کروڑ 60 لاکھ ہے۔ 50 روپے اور 20 روپے والے نوٹوں کی بھی بڑی تعداد مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *