ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے سے سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 4 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 4 ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے ہوگئی۔