خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومت سنبھالنے کے پہلے ہی دن قومی توانائی ایمرجنسی کے اعلان اور سپلائی پر اس کے اثرات کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 9 سینٹ اضافے سے 79.38 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر (ڈبلیو ٹی آئی) ایک فیصد اضافے سے 75.84 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جب ٹرمپ نے تیل اور گیس کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے ایک وسیع منصوبہ پیش کیا، جس میں قومی توانائی ایمرجنسی کا اعلان شامل تھا، اس کا مقصد اجازت ناموں کو تیز کرنا، ماحولیاتی تحفظات کو واپس لینا اور امریکا کو پیرس موسمیاتی معاہدے سے نکالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اپنے اخراجات میں کمی اور قرضوں کی ادائیگی کا حجم کم کرنے کے لیے کوشاں ہے : وزیرخزانہ

 ادھر امریکا کی بیشتر ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں،شمالی ڈکوٹا کی پائپ لائن اتھارٹی نے منگل کو کہا کہ شدید سرد موسم اور متعلقہ آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے شمالی ڈکوٹا کی تیل کی پیداوار میں 130،000 سے 160،000 بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کے درمیان کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ٹیکساس میں تیل اور گیس کے آپریشنز پر طوفان کا اثر محدود رہا، گیس کے بہاؤ میں کم سے کم رکاوٹیں، بجلی کی کچھ بندش اور پمپ پر پیٹرول کی وافر مقدار موجود ہے، کیونکہ بہت سی سڑکیں اور شاہراہیں بند ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *