گندھارا سٹرس فیسٹیول 2025: ثقافت، زراعت اور پائیداری کو فروغ

گندھارا سٹرس فیسٹیول 2025: ثقافت، زراعت اور پائیداری کو فروغ

اسلام آباد (اے پی پی): تیسرے سالانہ گندھارا سٹرس فیسٹیول 2025 کا انعقاد 26 جنوری کو ہوگا جسے گندھارا ریسورس سینٹر پاکستان نے سنٹر فار کلچر اینڈ ڈویلپمنٹ (سی 2 ڈی) کے تحت ترتیب دیا ہے۔

 گندھارا سٹرس فیسٹیول کا مقصد گندھارا کےتاریخی ورثے اور زرعت کو اجاگر کرنا ہے خاص طور پر اس خطے کے مشہور ترین سٹرس پھلوں کو فروغ دینا ہے۔ اس فیسٹیول کی کامیابی کے لیے یو فون/پی ٹی سی ایل، گرین ٹورازم، ایگریکلچر ٹورازم، اے سی ایم گروپ آف کمپنیز اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا جیسے اہم اسپانسرز کا تعاون قابل تعریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیسٹیول میں کئی سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں مقامی سٹرس پھلوں کی اقسام کی نمائش، پائیدار زراعت پر ورکشاپس اور تقریریں ہوں گی ، اس کے علاوہ وہاں گندھارا کی روایات کو سیلیبریٹ کرنے والی ثقافتی پرفارمنسز اور کسانوں، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے نیٹ ورکنگ کے بہترین مواقع میسر ہوں گے۔ گندھارا سٹرس فیسٹیول نہ صرف کسانوں کو قومی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جوڑتا ہے بلکہ پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مسائل کے حل اور ورثے کے تحفظ کے لیے بہترین موقعے فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار ملک کونسا ہے؟ فہرست جاری

فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جہاں کمیونٹی کا جوش و خروش دیکھا جا سکتا ہے۔ گندھارا ریسورس سینٹر نے عوام، کاروباری اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر شرکت کریں اور اس خطے کی ثقافتی، تاریخی اور زرعی وراثت کو منانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید معلومات یا شرکت کے لیے گندھارا ریسورس سینٹر سے رابطہ کریں اور ماحولیاتی پائیداری، ثقافتی تحفظ اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے اس کوشش کا حصہ بنیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *