بامعنی مذاکرات انہی سے ہوتے ہیں جو با اختیار ہوتے ہیں: شیخ وقاص اکرم

بامعنی مذاکرات انہی سے ہوتے ہیں جو با اختیار ہوتے ہیں: شیخ وقاص اکرم

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ با معنی مزاکرات انہی کیساتھ ہوتے ہیں جو با اختیار ہوتے ہیں، شیخ وقاص نے کہا کہ پٰ ٹی آئی کسی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی اور نہ ہٹے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ با معنی مذاکرات انہی سے ہوتے ہیں جو با اختیار ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ،عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس سے اندازہ ہوگیا ہم کیسا جواب دیں، آپ لوگ مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ہم اپنے کارکنوں کا انصاف لیکر رہیں گے، وقت تبدیل ہوجائےکوئی پتا نہیں لگتا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے 26 نومبر کو کوئی شہادت نہیں ہوئی، وفاقی وزرا کو 13 جنازے نظر کیوں نہیں آرہے، اربوں روپے کے اشتہارت حکومت میڈیا کو دیتی ہے اور کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں عمران خان کی اہلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مذاکرات میں ہم اپنی مرضی سے گئے کوئی زبردستی نہیں تھی۔

ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے وزراء دن میں چار چار پریس کانفرنسز کررہے ہیں لیکن تیاری نہیں کررہے ، دونوں وزراء کو کہتا ہوں ہم آئین کی بحالی، شفاف انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں، چیف جسٹس سے انکوائری یا کمیشن کی ڈیمانڈ کرتے ہیں یہ نا حق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو تو سراہنا چاہیے کہ جن پر الزام ہے یعنی کہ ہماری جماعت پی پی ٹی آئی وہی یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایاجائے، جس پر الزام لگ رہا ہے وہی کہہ رہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بناؤ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

 ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کا سفر کوئی بہت ہموار نہیں ہے اور یہ کہنا بھی غلط ہو گا کہ اس حوالے سے کچھ نہیں ہو رہا، مشکلات کو حل ہونے میں وقت لگتا ہے، اس تک پہنچنا ہی اہم بات ہے۔

شیخ وقاص نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو تفصیلات دوبارہ دے دیں گے، ہم نے تمام مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سامنے رکھ دیے، حکومتی وزرا پریس کانفرنس میں حیران کن اور مضحکہ خیز باتیں کیں، وزرا خط پڑھ لیتے تو شاید مناسب ہوتا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ظلم، جبر اور فسطائیت کے دور میں بھی پارٹی کو نہیں توڑا جاسکا، پی ٹی آئی اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹی ہے اور نہ ہٹے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *