پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی خرابی سے متاثر انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا دعویٰ

پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی خرابی سے متاثر انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ نے سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی خرابی سے متاثرہ انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کر دیا۔

ترجمان کے مطابق انٹرنیٹ سست رفتاری کے مسئلے کو ریکارڈ وقت میں حل کیا گیا اور اب سروسز مکمل طور پر ہموار ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کرکے مسئلے کے دوران انٹرنیٹ کے خلل کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی: شزا فاطمہ

پی ٹی سی ایل کے مطابق میٹا سروسز بشمول واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام، اب مکمل طور پر فعال اور صارفین کو ہموار تجربہ فراہم کر رہی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے کنیکٹیویٹی کی مکمل بحالی کے لیے بھرپور محنت کی۔

پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کے صبر اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *