القادر یونیورسٹی پراجیکٹ مکمل طور پر ناکام قرار

القادر یونیورسٹی پراجیکٹ مکمل طور پر ناکام قرار

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا القادر یونیورسٹی کا پراجیکٹ مکمل طور پر ناکام قرار دیدیا گیا۔

اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی القادر یونیورسٹی کے سنگین کیس کا سامنا کر رہے ہیں، یہ منصوبہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔ خود عمران خان کی حکومت میں ہی اس کی ناکامی پر سوال اٹھا تھا۔

شاہ زیب خانزادہ نے انکشاف کیا کہ القادریونیورسٹی کو ڈگری جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نےاب تک القادر یونیورسٹی کو تسلیم نہیں کیا۔ گزشتہ 4سال میں اس یونیورسٹی میں صرف200طلبہ نے داخلہ لیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ، 4 سال میں صرف 200 طلبہ کو داخلہ دے سکا

القادر یونیورسٹی کو ہر سال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے سالانہ ایفلی ایشن کا سرٹیفکیٹ لینا پڑتا ہے۔ القادر یونیورسٹی کے ڈائریکٹرڈاکٹر محمدامجد الرحمٰن نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ القادر یونیورسٹی نہیں کالج ہےکیونکہ ابھی تک اسے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ڈگری جاری کرنے کا اختیار نہیں ملا۔

القادر کالج میں پہلے سال 41اور دوسرے سال صرف60طلبہ نے داخلہ لیا، 2021کے بعد اب تک اس ادارے میں صرف200طلبہ نے داخلہ لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *