شدید دھند، موٹر وے ایم 11 کے بعد ایم 2 اور ایم 3 بھی مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند، موٹر وے ایم 11 کے بعد ایم 2 اور ایم 3 بھی مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

موٹر وے ایم 11 کے بعد ایم ٹو لاہور سے کوٹ کومن اور ایم تھری کو  لاہور سے رجانہ تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

سول ایوی ایشن کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان

ترجمان موٹر وے  نے کہا کہ روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک  ہیں۔

 ترجمان موٹر وے کا کہنا تھا کہ  ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں،  تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *