Skip to content
سول ایوی ایشن کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان
Home - آزاد سیاست - سول ایوی ایشن کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سی اے اے کے حوالے سے بتایا کہ نیو گو ادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے بارے نوٹم جاری کردیا۔
اس نوٹم کے تحت نیو گوا در انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا، تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹم ہے۔