بلوچستان، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے یتیم بچوں کیلئے ماہانہ 500 روپے کٹوتی کا اعلان

بلوچستان، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے یتیم بچوں کیلئے ماہانہ 500 روپے کٹوتی کا اعلان

بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے یتیم بچوں کیلئے ماہانہ 500 روپے کٹوتی کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں یتیم بچوں کی فلاح کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ 500 روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اضافی سرکاری ملازمین ختم کیا جائے گا، اعظم تارڑ

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے ایک شاندار ادارہ قائم کریں گےکیونکہ انسانی خدمت کا جذبہ بہت عظیم ہوتا ہے۔ سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی آ رہی ہے اور ہمیں اس تبدیلی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیر شدہ گھروں کی چابیاں حوالے کیں، جن کی تعمیر ایک فلاحی ادارے کے تعاون سے کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *