پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔

حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 256 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 260 روپے 95 پیسے ہوگئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *