بنگلہ دیشی مسلح افواج کے وفد کا جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں اور جدید ہارڈوئیر میں اظہار دلچسپی

بنگلہ دیشی مسلح افواج کے وفد کا جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں اور جدید ہارڈوئیر میں اظہار دلچسپی

بنگلہ دیش کے مسلح افواج  کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی مشقوں اور تعاون کر بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں جانب سے مشترکہ تربیت اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بھارتی آرمی چیف کا بیان بے بنیاد اور من گھڑت ہے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، ٹیکنالوجی و مقامی طور پر تیار تکنیکی فریم ورک کو سراہا اور جدید فوجی ہارڈویئر اور جے ایف17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ اور بنگلہ دیشی دفاعی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مضبوط بنانے، تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *