راستوں کی بندش کی وجہ سے کرم میں اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ٹماٹر 700 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔
کرم میں مہنگائی سے تنگ شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی 200 روپے کلو اور چائے کی پتی 2200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
سبزیوں کی قیمت بھی بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کے مطابق یہاں ٹماٹر کے علاوہ گوبھی 500 روپے کلو، ٹینڈے 500 روپے کلو اور پیاز 500 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
ہری مرچ یہاں 800 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، حکومت سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اپر کرم کے لئے اشیا خور ونوش کے کم از کم پانچ سو ٹرکوں پر مشتمل قافلہ بھیجا جائے۔
راستے بند ہونے کی وجہ سے یہاں منافع خور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، دوسری وجہ یہاں اشیاء کی قلت بھی ہے جس کی وجہ سے من مانے ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں۔