جیمز ونس نے پی ایس ایل کیلئے انگلش فرسٹ کلاس سیزن کو خیرباد کہہ دیا

جیمز ونس نے پی ایس ایل کیلئے انگلش فرسٹ کلاس سیزن کو خیرباد کہہ دیا

انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز ونس نے پی ایس ایل کیلئے انگلش فرسٹ کلاس سیزن کو چھوڑ دیا۔

جیمز اس سال صرف ہیمپشائر کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ کھیلیں گے۔ وہ  کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہمپشائر کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی کاؤنٹی کے ساتھ صرف وائٹ بال کرکٹ کا نیا معاہدہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جیمز ونس کا یہ فیصلہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی نئی این او سی پالیسی ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اس سال ریڈ بال کرکٹرز کو سیزن کے دوران این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے باعث پی ایس ایل کی تاریخیں اس سال انگلش سیزن سے بھی متصادم ہیں، جیمز کراچی کنگز کا حصہ ہیں، ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی کے بعد انہیں این او سی ملنے کا قوی امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *