شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
پاور ڈویژن کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے خصوصی 44 فیصد کم رعائتی ٹیرف کا اعلان کیا گیا ، موجودہ فی یونٹ 71روپے اب چارجنگ اسٹیشنز کو 39.70روپے فی یونٹ ملے گا۔
پاور ڈویژن کے مطابق چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق ضوابط کا بھی نفاذ 15دنوں میں رجسٹریشن اور کاروبار کی اجازت ملے گی ، مُلک کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی قیمت میں 44 فیصد کمی کر دی۔
پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کے قیام اور بیٹریوں کے متبادل پوائنٹ سے متعلق ریگولیشنز کا بھی نفاذ کر دیا گیا، ریگولیشنز کا نفاذ پاور ڈویژن کے ادارے نیشنل انرجی کنزویشن اتھارٹی کے تحت کیا گیا، پاور ڈویژن کی جانب سے اس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پاور ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے سفری اخراجات میں تین گُناتک بچت ممکن ہوسکے گی ، جس کی بدولت اب کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا بھی امکان ہے، مُلک میں پیٹرول اور دوسرے ایندھن پر انحصار کم ہونے کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔
پاور ڈویژن کے مطابق ایک اندازے کے مُطابق اس وقت مُلک میں کروڑ موٹر سائیکل ہیں، ان کے سالانہ ایندھن کی مد میں 6ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں، ان موٹر سائیکل کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل جوکہ اوسطاَ پچاس ہزار میں ممکن ہے۔