9 مئی کے فسادات میں شامل مجرمان کا احتساب ضروری ہے: علی امین گنڈا پور

9 مئی کے فسادات میں  شامل مجرمان کا  احتساب ضروری ہے:  علی امین گنڈا پور

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 9 مئی کے فسادات میں ملوث پارٹی کارکنان اور حامیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔

علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کارکنوں سے لاتعلقی ظاہر نہیں کرتے جنہوں نے 9 مئی کے واقعات میں حصہ لیا، تاہم جو جذبات میں آکر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئےہیں انہیں قانونی دائرے میں رہتے ہوئے سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرا عظم کا عالمی بینک کیطرف سے  پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے  کے وعدے کا خیر مقدم

9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان نے سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے جن میں پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی عدالتوں نے اب تک 85 افراد کو ان حملوں میں ملوث ہونے پر دو سے دس سال کی سزائیں سنائی ہیں، جن میں عمران خان کے بھتیجے حسن نیازی بھی شامل ہیں۔

2 جنوری کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 19 سزا یافتہ افراد کی اپیلیں منظور کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 67 افراد نے رحم کی اپیلیں دائر کی تھیں جن میں سے 48 کو ، کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی درخواستوں پر قانونی طریقہ کار کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *