پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے اور  انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 715 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار519 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول مارشل لا کی ناکام کوشش کے بعد بغاوت کے الزام میں گرفتار

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 68 پیسے پر آ گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *