وزیر اعلی علی امین گنڈا پورنے ٹوا رزم پولیس اہلکاروں کو مستقل کرنے اور ان کی تنخواہیں 36 ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی کابینہ ارکان زاہد چن زیب، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ سمیت بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ بورڈ اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پر غور و خوض کے بعد ایم فیصلے کئے گئے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔
بورڈ اجلاس میں ٹوارزم پولیس کے اہلکاروں کی ماہانہ تنخواہ 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔
ٹوارزم پولیس کو مزید مستحکم کرنےکے لیے مزید ہیوی بائیکس اور کمیونیکیشن گیجٹس بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ سیاحت کے حکام کو مزید سیاحتی مقامات دریافت کرنے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کم از کم چار نئے سیاحتی مقامات کو ڈیویلپ کرنے کے منصوبے شامل کیے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ سیزن میں ڈیڑھ کروڑ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا۔ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کو ایکسپلور کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ کی ٹھنڈیانی انٹیگریٹڈ ٹورازم زون کے ماسٹر پلان میں ضروری ترامیم کر کے مشتہر کرنے اور انٹیگریٹڈ ٹوارزم زونز کیلئے رابطہ سڑکوں کی بیک وقت تعمیر کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ترجیحی شعبوں میں شامل ہے، اس شعبے میں روزگار اور سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔
اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت فنانس اور ایچ آر کمیٹیوں کی بھی منظوری، فورم کی آؤٹ سورسنگ و انویسٹمنٹ اور کلچر کمیٹیوں کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی۔