میڈیا ذرائع کے مطابق گوگل پے پاکستان میں مارچ 2025 کے وسط تک شروع ہونے کا امکان ہے، اس کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے ماحولیاتی نظام کو بڑھانا ہے۔
یہ سروس پاکستان کے صارفین کو بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گو گل پے سے لنک کرنے کی اجازت دے گی، اس سے صارفین کو محفوظ اور فوری کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سہولت فراہم ہو گی۔
گوگل پے کو لانچ کرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، جس کیلئے چار سے چھ مالیاتی ادارے اہم تکنیکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔