ہنڈائی نشاط نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔
ہنڈائی نشاط نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہنڈائی سانتا فی، سوناٹا اور ٹکسن پر 8 لاکھ روپے تک کی بچت کریں۔ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور 31 جنوری 2025 تک دستیاب ہوگی۔
ہنڈائی نے مختلف ماڈلز پر درج ذیل رعایتوں کا اعلان کیا ہے:
ہنڈائی ٹکسن
ٹکسن الٹیمیٹ (بلیک): 2 لاکھ روپے کی کمی کے بعد قیمت 89,84,000 روپے سے کم ہو کر 87,84,000 روپے ہو گئی۔
ٹکسن الٹیمیٹ: 2 لاکھ روپے کی رعایت کے بعد نئی قیمت 87,09,000 روپے مقرر کی گئی، جو پہلے 89,09,000 روپے تھی۔
ٹکسن جی ایل ایس اسپورٹ: 2 لاکھ روپے کی رعایت کے ساتھ قیمت 82,80,000 روپے سے کم ہو کر 80,80,000 روپے کر دی گئی۔
ہنڈائی سوناٹا
سوناٹا 2.0: اس ماڈل کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99,29,000 روپے ہو گئی، جو پہلے 1,02,29,000 روپے تھی۔
سوناٹا 2.5 (پرانا ماڈل): 5 لاکھ روپے کی رعایت کے بعد قیمت 1,07,05,000 روپے مقرر کی گئی، جو پہلے 1,12,05,000 روپے تھی۔
ہنڈائی سانتافی
سانتا ایف ای سگنیچر: اس ماڈل پر 8 لاکھ روپے کی سب سے بڑی رعایت دی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 1,38,99,000 روپے ہو گئی، جو پہلے 1,46,99,000 روپے تھی۔
سانتا فی سمارٹ: 5 لاکھ روپے کی رعایت کے بعد قیمت 1,24,90,000 روپے مقرر کی گئی، جو پہلے 1,29,90,000 روپے تھی۔
ہنڈائی نشاط نے نہ صرف زبردست رعایتیں متعارف کروائی ہیں بلکہ 8 ویں جنریشن ہنڈائی سوناٹا کا نیا فیس لفٹ بھی پاکستان میں لانچ کیا ہے، جو مقامی مارکیٹ میں سیڈان کیٹیگری میں ایک اہم اضافہ ہے۔ مزید یہ کہ اکتوبر 2025 میں پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS) کے دوران ہنڈائی نے ایلانٹرا ہائبرڈ بھی متعارف کروائی، جو صارفین میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔