Skip to content
محکمہ معدنیات نے اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق کر دی
Home - آزاد سیاست - محکمہ معدنیات نے اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق کر دی
پنجاب میں محکمہ معدنیات نے اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ معدنیات نے اٹک میں ملنے والے 800 ارب کے سونے کے ذخائر کی تصدیق کردی ہے۔
سروے اور قیمت کے تعین کی ذمہ داری نیسپاک کو سونپی گئی ہے، سونا محکمہ خود نکالے گا یا نیلامی ہو گی ، اس کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ اٹک میں سونے کے ذ خائر 32 کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوئے ہیں، جیولو جیکل سروے آف پاکستان نے 127 مقامات سے نمونے حاضل کیے ہیں۔
اس بارے میں صوبائی وزیر مائنز شیر علی گورچانی کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریف کریں گے۔