تنخواہ دار طبقے نے سال 2024/23 میں 368 ارب ٹیکس ادا کیا

تنخواہ دار طبقے نے سال 2024/23 میں  368 ارب ٹیکس ادا کیا

اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق، تنخواہ دار طبقہ سال 2024/23 کے دوران 368 ارب روپے کے ٹیکس کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے تیسرے بڑے شعبے کے طور پر سامنے آیا۔

سال 2022-23 کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے سے 103 ارب، 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا جو کہ 39.3 فیصد کا اضافہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق کنٹریکٹس، بینک سود، اور سیکیورٹیز کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا۔ کنٹریکٹس سے 496 ارب روپے کی وصولی ہوئی، جس میں 106 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینک سود اور سیکیورٹیز کے ٹیکس کی مد میں 489 ارب روپے وصول کیے گئے، جس میں سالانہ 52.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔

منافع کی تقسیم پر 70 فیصد اضافے کے ساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ بجلی کے بلوں پر 30 فیصد اضافہ کے ساتھ 124 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ پراپرٹی کی خریداری اور فروخت پر بالترتیب 104 ارب اور 95 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلی فون بلز پر ٹیکس وصولی میں 14.3 فیصد کا اضافہ ہوا، جس سے تقریباً 100 ارب روپے وصول ہوئے۔ اس کے علاوہ، برآمدی شعبے نے 27.2 فیصد اضافے کے ساتھ 94 ارب روپے ٹیکس دیا۔ دیگر شعبوں میں ٹیکنیکل فیس، کیش نکلوانے، کمیشن، اور ریٹیلرز کی پرچیز بھی شامل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *