وزیراعظم نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اُڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے بجلی سستی کرنے کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم نے کہا کہ روزگار بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر بے روزگاری کے سدِباب کی پالیسی پر سرگرم عمل ہے۔ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کی بیرون ملک ملازمت کیلئے دوست ممالک کی مارکیٹوں کے مطابق لائحہ عمل دینے اور بیرون ملک ملازمت فراہم کرنیوالی جعلی، بغیر لائسنس کمپنیوں کیخلاف اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ حب کو انگریزی کیساتھ مقامی زبانوں سمیت اُردو میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *