آئی پی پیز سے نئے معاہدے، بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

آئی پی پیز سے نئے معاہدے، بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار کرتے ہوئے مزید 15 آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں کی منظوری دے دی۔

ان معاہدوں سے نہ صرف قومی خزانے کو 500 ارب روپے سے زائد کی بچت کا امکان ہے بلکہ صارفین پر زیادہ بلوں کا بوجھ بھی کم ہوگا، جبکہ بجلی کی قیمت فی یونٹ 10 سے 11 روپے سستی ہونے کی توقع ہے

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں نمایاں کمی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے معاہدوں کی منظوری دیتے ہوئے پاک چین آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کو ختم کرنے کی بھی منظوری دی۔ نئے معاہدوں کے تحت آئی پی پیز کو لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں 80 ارب روپے بھی ادا نہیں کرنے پڑیں گے جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ممکن ہو سکے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سرکاری جنکوز (بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں) کا کیا کام ہے کہ وہ کیپیسٹی پیمنٹ لیں کیونکہ یہ سرکاری منصوبے ہیں اور ڈالر میں ادائیگیاں ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت توانائی کی ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں اور بڑی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *