واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

 واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر نے جا رہا ہے۔

میڈیارپورٹس  کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایسے دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے کہ جس سے صارف اپنی مرضی سے ایپ کے اندر ذاتی اے آئی کریکٹرز تخلیق کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ہی ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) خصوصیت متعارف کروائی جا رہی ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے بیٹا ورژن 2.25.1.26 میں نئے فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کی اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا

یہ فیچر صارفین سے چیٹ بوٹ بنانے کا مقصد بیان کرنے اور اس کے بنیادی کاموں کی وضاحت کرنے کو کہے گا، صارفین کے لیے چیٹ بوٹ بنانے کے عمل کو سادہ رکھا گیا ہے، یہاں تک کہ تکنیکی پس منظر نہ رکھنے والے صارفین بھی اپنی مرضی کی چیٹ بوٹ بناسکیں گے۔

یہ نیا فیچر اس وقت صرف بیٹا ورژن میں ہی دستیاب ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، یہاں تک کہ بیٹا ٹیسٹرز کو بھی ابھی تک اس ٹول تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ جلد عام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے پاس اپنا اوپن سورس لارج لینگویج ماڈل Llama تھری ہے، جن میں سب سے نمایاں میٹا اے آئی شامل ہے جو اس ایپ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *