ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

پی ایس ایل 10 کے لیے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے اپنی دوسری پک میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو منتخب کیا ہے۔

کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو تین لاکھ ڈالر یعنی 8 کروڑ 36 لاکھ روپے میں خریدا ہے ، کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں وارنر کو منتخب کیا جبکہ سپلیمنٹری کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈن ملنے اور آل راؤنڈر عباس آفریدی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے تینوں فارمیٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور اب وہ کراچی کنگز کے لیے بھی سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

پی ایس ایل 10 کی دیگر فرنچائز نے بھی ٹیموں نے بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان

ڈائمنڈ کیٹیگری میں حسن علی، جیمز ونس اور خوشدل شاہ کراچی کنگز، کاربن بوش، محمد علی اور محمد حارث پشاور زلمی، عماد وسیم، اعظم خان، جیسن ہولڈر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔

اسی طرح حارث رؤف، کوشل پریرا اور سکندر رضا کو لاہور قلندرز، ابرار احمد، محمد عامر اور ریلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ڈیوڈ ولی، افتخار احمد، عثمان خان کو ملتان سلطانز نے چُنا۔

گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد (وائلڈ کارڈ)، ناہید رانا اور حسین طلعت، ملتان سلطانز نے کرس جارڈن، کامران غلام اور محمد حسنین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دروش، سلمان علی آغا اور حیدر علی کو چُنا۔

کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں عامر جمال، محمد عرفان خان، شان مسعود، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عقیل حسین، سعود شعید اور محمد وسیم جونیئر جبکہ لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق، جہانداد خان اور زمان خان کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے عاکف جاوید، طیب طاہر (رائٹ ٹو میچ)، گڈاکیش موتی ، جوش لٹل، فیصل اکرم، طیب طاہر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اندریاس گوس، کولن منرو، محمد نواز، رومان رئیس، سلمان ارشاد کا انتخاب کیا۔

پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں عارف یعقوب، نجیب اللہ زدران، میکس برینٹ، مہران ممتاز، سفیان مقیم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، کاءل جیمی سن ، خرم شہزاد، عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا۔

سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے عرفات منہاس، لٹن داس، میر حمزہ، ٹم سیفرٹ، زاہد محمود جبکہ لاہور قلندرز نے آصف آفریدی، آصف علی، ڈیوڈ ویزے، محمد اخلاق، رشاد حسین کا انتخاب کیا۔

ایمرجنگ پلیئرز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز، محمد ذیشان، پشاور زلمی نے علی رضا اور معاذ صداقت، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز اور عبید شاہ کا انتخاب کیا۔

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود اور حنین شاہ، لاہور قلندرز نے مومن قمر اور محمد ازاب جبکہ کراچی کنگز نے ریاض اللہ اور فواد علی کا انتخاب کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *