پی ٹی آئی کی درخواست پرمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب

پی ٹی آئی کی درخواست پرمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مذاکراتی عمل پر  مشاورت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کا اسپیکر سے پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا ہے اور امید ظایر کی گئی ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے تیسرے دور میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب بروزجمعرات دن ساڑھے 11 بجے ہوگا جس میں پی ٹی آئی تحریری طورپراپنے مطالبات پیش کرے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *