اماراتی صدر نے حکومت کو عمران خان پر مقدمات روکنے کا کہا، عون عباس بپی کا دعویٰ

اماراتی صدر  نے حکومت کو عمران خان پر مقدمات روکنے کا کہا، عون عباس بپی کا دعویٰ

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر عون عباسی بپی نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حکومت کو عمران خان پر مقدمات روکنے کا کہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے اماراتی صدر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران حکومت کو عمران خان پر مقدمات روکنے کا کہا ہے۔ پروگرام کے دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17جنوری کو عمران خان اور بشریٰ بی بی موجود بھی ہوئے تو شک ہے کہ فیصلہ نہیں سنایا جائیگا۔ انہوں نے سزا سنانی ہے جو پیچھےسے لکھی ہوئی آئے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان میرے لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت کو انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا دبائو محسوس ہورہا ہے اور کوئی یہ دبائو نہیں ڈال رہا کہ انہیں رہا کریں بلکہ وہ کہتے ہیں کہ جو آپ کر رہے ہیں وہ غلط ہے۔ اماراتی صدر نے کہا ہے کہ جو غلط مقدمات بنائے جارہے ہیں وہ روکیں اور اس سے حکومت کو اندازہ ہورہا ہے کہ ہوائوں کا رُخ بدل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فارم 47 پر الیکشن جیت کر آئی ہیں، بات چیت کیلئے ریاست کو اعتماد سازی کرنا ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *